بھارتی سپریم کورٹ نے خواتین کو مندر جانے کی اجازت دیدی

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست کیرالہ میں خواتین کو مندر جانے کی اجازت دے دی گئی، عبادت کا حق سب کو یکساں ہے صنفی امتیاز کی گنجائش نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تمام عمر کی خواتین کو ریاست کیرالہ کے مندر میں داخلے کی اجازت مل گئی۔ بھارت میں کئی ایسے مندر ہیں جن میں صدیوں سے کوئی عورت داخل نہیں ہوئی ہے۔ ان مندروں میں کیرالہ کا مشہور مندر صاباری مالا بھی شامل تھا۔ سپریم کورٹ نے خواتین کے اس مندر میں داخلے پر برسوں سے عائد پابندی ختم کردی۔بھارتی چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے اس معاملے پر سماعت کی اور یکم اگست کو محفوظ کئے گئے عدالتی فیصلے کو سنایا، جس میں عدالت نے مندر میں خواتین کے داخلے پر صدیوں سے عائد پابندی کو ختم کردیا۔ چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عبادت کرنے کا حق تمام عقیدت مندوں کو دیا جاتا ہے اور صنف کی بنیاد پر اس میں کوئی تفریق نہیں کی جاسکتی۔ممبئی میں واقع ایک مسلمان صوفی حاجی علی درگاہ کے مزار میں 2011 سے خواتین کے داخلے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ مزار کے نگرانوں نے مزار کے قریب خواتین کے جانے کو گناہ قرار دے دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن