وکلا سے ناروا سلوک پر سینئر سول جج پتوکی کا تبادلہ، او ایس ڈی بنا دیا گیا

لاہور+ پتوکی (وقائع نگار خصوصی+ این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پتوکی سے سینئر سول جج ملک فاروق احمد کا تبادلہ کر دیا اور انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ این این آئی کے مطابق ان پر پتوکی بار ایسوسی ایشن کے ممبرز شہزادہ آصف بھٹی اور دیگر وکلا سے ناروا رویہ اپنانے کا الزام تھا اور وکلا کئی روز سے ہڑتال کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن