جرمنی جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک کو کالعدم قرار دے، ترک صدر

برلن (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوآن نے مطالبہ کیا ہے کہ جرمنی جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی تحریک کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے۔ طیب اردوآن نے یہ بات دورہ جرمنی کے آغاز کے موقع پر کہی۔ جرمن اخبار فرانکفرٹر الگیمائنے کے لیے تحریر کردہ ایک مضمون میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی وجوہات کا خاتمہ ضروری ہے۔دوسری جانب جرمن حکومت کا موقف ہے کہ گولن تحریک کو دہشت گرد قرار دینے کے لیے ترکی مزید شواہد اور ثبوت مہیا کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...