نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ مسلمانوں کے تمام مسالک بھارت میں آباد ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق راج ناتھ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کسی مخصوص ذات یا مذہب کی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ بھارت میں مقیم ہر بھارتی کی جماعت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت واسو دیوا کتم باکم کے اس پیغام پر یقین رکھتی ہے کہ پوری دنیا ایک خاندان کی طرح ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کے تمام 73مسالک بھارت میں پائے جاتے ہیں، یہاں تک کے کسی ایک اسلامی ریاست میں بھی اتنے مسالک اکھٹے نہیں رہتے۔
مسلمانوں کے تمام مسالک بھارت میں آباد ہیں،بھارتی وزیرداخلہ
Sep 29, 2018