غزہ (اے ایف پی) غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 6فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق سینکڑوں فلسطینی مظاہرین اسرائیلی سرحد کے قریب مظاہرہ کر رہے تھے کہ اسرائیلی فورسز نے ان پر بلااشتعال فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی۔ مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6فلسطینی شہید اور 300سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ خیال رہے کہ 30مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ تحریک کے دوران اب تک 190فلسطینی شہید اور 20ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 6فلسطینی مظاہرین شہید، سینکڑوں زخمی
Sep 29, 2018