لاہور (پ ر) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ میڈیم نور جہاں کے آبائی گھر قصور کوٹ مراد خان پر چند مفاد پرست ٹولہ نے قبضہ کرنے کی کوشش شروع کر رکھی ہے یہ چار مرلے کا گھر اور دو مرلے کا امام بارگاہ میڈیم کی بیٹی ظل ہما فلاحی کاموں کیلئے وقف کرنا چاہتی تھیں ان خیالات کا اظہار میڈم نور جہاں کے نوکائے مصطفیٰ علی بٹ اور حاجی محمد سلیم صدیقی نے علامہ عبدالستار عاصم چیئرمین قلم فاؤنڈیشن سے ملاقات کے دوران بتائی انہوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ میاںثاقب نثار سے فوری انصاف کی اپیل کی اور کہا کہ میڈم نور جہاں کے نام عالمی معیار کا ایک ہسپتال بنانا چاہتے ہیں جس کی 2003ء سے حکومت پاکستان نے اجازت دے رکھی ہے جس میں کینسر اور دیگر موذی امراض کا علاج سو فیصد مفت ہوگا اس کیلئے مخیر حضرات اور حکومت پاکستان سو ایکڑ زمین عطیہ کرے گا تاکہ دنیا بھر میں میڈم نور جہاں کے فین موجود ہیں جو ہسپتال کیلئے عطیات دینے کیلئے بالکل تیار ہیں۔