پرویز ملک لبارڈ کے صدر، سعید خان جنرل سیکریٹری منتخب

لاہور)کامرس رپورٹر( لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں )لبارڈ(کی ایگزیکٹو کمیٹی نے اتفاق رائے سے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کو لبارڈ کا صدر منتخب کرلیا۔ گورننگ باڈی نے میاں نصرت الدین کو سینئر نائب صدر، بشری اعتزاز احسن کو نائب صدر، محمد سعید خان کو جنرل سیکریٹری، احمر ملک کو جائنٹ سیکریٹری ، عباس خان کو فنانس سیکریٹری اور شفیق احمد کو سیکریٹری انفارمیشن و پبلیکیشن منتخب کرلیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے منتخب ہونے والوں میں فاروق نسیم، نغمانہ جاوید، شہلا اسد، فائزہ اصغر، سیدہ نگہت علی، توقیر احمد شرفی، شیخ قمر الحق، صلاح الدین، محمد بشیر ، عرفان اقبال شیخ، فاروق افتخار، فہد قادر، میاں مصباح الرحمن، لیلی نصرت الدین، نیال ناصر، کرامت اللہ چودھری اور شفقات احمد شامل ہیں۔ اس موقع پر محمد پرویز ملک نے اعتماد کا اظہار کرنے پر گورننگ باڈی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لبارڈ اسی جوش و جذبے کے ساتھ خصوصی افراد کی بحالی کا عمل جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن