پاکستان کشمیر کاز کیلئے دنیا بھر میں سفارتی جنگ کا آغاز کرے،آفتاب لودھی

Sep 29, 2018

لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان عوامی تحریک ِانقلا ب و" کنوینر کشمیر بنے گا پاکستان انٹرنیشنل فریڈم موومنٹ" پروفیسرآفتاب لودھی نے کشمیر کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کشمیر کاز کیلئے دنیا بھر میں سفارتی جنگ کا آغاز کرے۔ لاکھوں کشمیری شہید،اغوا اور ٹارچر کا شکار ہیں،خواتین کی بے حرمتی ہو رہی ہے،آئے دن کشمیری عوام بھارتی فوج کی فائرنگ اور پیلٹ گنز سے زخمی اور اندھے ہو رہے ہیں۔ بھارت جان لے کہ کشمیر نیو کلئیر فلیش پوائنٹ ہے لہذا بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنے سے باز رہے اور کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ لازم ہے کہ نئی حکومت ہر روز کشمیری مجاہدین کے حق میں بیان جاری کرے۔

مزیدخبریں