عقیدہ ختم نبوت‘ ناموس رسالت کا تحفظ عالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے:حافظ ادریس

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ عالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ خاتم المرسلین والنبیین حضرت محمدؐ کی ختم نبوت کے تحفظ کے لیے او آئی سی کے ذریعے اقوام متحدہ سے قانون سازی کروائے اور اقوا م عالم کے تمام مذاہب اور ان مذاہب کی محترم شخصیات کے عزت و احترام کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کچھ عرصہ سے قادیانی لابی کی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں ۔ قادیانی لابی بلاوجہ متحرک نہیں ہوئی اس کے پیچھے کسی گہری سازش کے تانے بانے بنے جارہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن