سرکاری ہسپتال مسائل کے گڑھ بن چکے:ذکراللہ مجاہد

Sep 29, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر کے سرکاری ہسپتالوں پر محکمہ صحت کی کمزور گرفت کے باعث ہسپتال مسائلستان بن چکے ہیں ۔ 77بر س بعد بھی پاکستانی عوام ایک طرف علاج معالجے کی مناسب سہولیات کیلئے ترس رہی ہے تو دوسری طرف مہنگائی کی وجہ سے انہیں پیٹ بھر کھانا بھی میسر نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے انسانی بنیادی حقوق صحت وتعلیم اور روزگار سے محروم ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں