لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں گزشتہ روز ریبیز (بائولاپن) بیماری کی روک تھام کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد پاکستان میں ریبیز جیسی مہلت بیماریوں کے خلاف عوام الناس میں آگاہی پھیلانا تھا۔ نیز دن کی مناسبت سے بیماریوں کی روک تھام و تدارک کے حوالے سے یونیورسٹی میں آگاہی واک، سیمینار، کوئز مقابلہ اور ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں چائنیز وفد سمیت پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی، سینئر ٹیوٹر پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین، پروفیسر ڈاکٹر عاصم خالد کے علاوہ یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ویٹرنری یونیورسٹی کے زیراہتمام بائولاپن روکنے سے متعلق عالمی دن پر تقریب
Sep 29, 2018