اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام سیمینار

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان اکیڈیمی آف فیملی فزیشن کے زیر اہتمام عالمی ہارٹ ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ڈاکٹر طارق میاں سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعید احمد ڈاکٹر ناہید ندیم ڈاکٹر طاہر چودھری ڈاکٹر عمر رشید و دیگر عہدیداران نے شرکت کی پاکستان اکیڈیمی آف فیملی فزیشن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سعید احمد نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کی حرکت بند ہونے کا حوالہ ہی کئی تصورات کا پیش خیمہ ہوتا ہے ایسے تصورات بالکل درست نہیں دراصل ہارٹ فیل دل کی ایسی ناکامی ہے جو جسم کو خون کی نامناسب مقدار میں سپلائی کی وجہ بنتی ہے عالمی سطح پر دل کے دورے کی بڑھتی ہوئی شرح کو مناسب تعلیم و تربیت پر مبنی آگاہی کے ذریعے نصف کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن