لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت، جے یو آئی، جے یو پی، جماعت اسلامی، جمعیت اہلحدیث، جمعیت اہلسنت، تحریک ملت جعفریہ اور تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت کے زیراہتمام سینٹ میں پیش کردہ توہین رسالت ایکٹ میں نئے ترمیمی بل کے ذریعے تحفظ ناموس رسالت قانون کو غیرموثر بنانے کے اقدام کیخلاف ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے کئے ئے۔ علماء کرام نے اس ترمیمی بل کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کیا۔ قانون تحفظ ناموس رسالت کے حق میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور ہائی کورٹ کے باہر جی پی او چوک میں علما وکلا محمد ممتاز عوان کی قیادت میں ایک بھرپور تحفظ ناموس رسالت مظاہرہ کیا۔