اپوزیشن تنقید ضرور کرے ہم اصلاح کا پہلو تلاش کرینگے:مسرت جمشید چیمہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپنے مفادات کیلئے ملکی اداروں اور نظام میں بیگاڑ پیدا کرنے والے نہیں چاہتے کہ نئی حکومت خرابیوں کو دور کر کے ملک کی سمت کا درست تعین کرے،ملک کی قسمت کو کھوٹا کرنے کی تدبیریں سوچنے والے بد خواہ منہ کی کھائیں گے اور پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا ۔ انہوںنے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے ایسی پالیسیاں تشکیل دے رکھی تھیں جن سے ان کے اور ان کے حواریوں کے کاروبار تو دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہے تھے جبکہ بد قسمتی سے ملکی ادارے تنزلی کی اتھاہ گہرائیوں کی جانب گامزن رہے ۔ اپوزیشن مثبت تنقید ضرور کرے اور ہم اس سے اصلاح کا پہلو تلاش کریں گے لیکن جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے مایوسی پھیلانے سے گریز کیا جانا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...