لاہور (پ ر) گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر لیکچررز اینڈ پروفیسرز ایسوسی ایشن توصیف صادق نے کہا ہے کہ اے جی پنجاب آفس میں رشوت کا بازار گرم ہے، ہر کام کا ریٹ فکس ہے، اگر کوئی خلاف قانون آڈٹ پیرا بنا تو پروفیسرز اینڈ لیکچرز اسکی بھرپور مزاحمت کرینگے۔ ری فکسیشن کو عدالت بھی غلط قرار دے چکی ہے۔ اس حکومت سے مطالبہ ہے وہ اساتذہ کرام کے حقوق کا تحفظ کرے تاکہ وہ پرامن طریقے سے اپنے تعلیمی فرائض جاری رکھ سکیں۔
تنخواہوں کی ری فکسیشن قابل مذمت، حکومت اساتذہ کے حقوق کا تحفظ کرے: توصیف صادق
Sep 29, 2018