لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی (یو کے)برٹش وفد سے انسانی حقوق کے دفتر میں ملاقات ہوئی ۔6رکنی برٹش وفد میں(ممبر ہائوس آف لارڈز ) لارڈ ڈیوڈ آلٹن،(ممبر ہائوس آف کامنز) مسٹر جم شینن،(ممبر ہائوس آف کامنز)مس مارلی رمر،(برونل یونیورسٹی لندن)پروفیسر جاوید رحمان،(APPGپاکستان اقلیت)کائونسلر مورث جونز اور(APPGآف مذہبی آزادی /عقیدہ)مسٹر امور حسین شامل تھے۔ملاقات میں پنجاب حکومت کی جانب سے انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کیلئے کئے گئے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔