لاہور (سپیشل رپورٹر) ڈی جی آر کیالوجی زاہد سلیم گوندل کے صاحبزادے احمد شجاعان گوندل کے ختم قل ابدالین سوسائٹی ہاؤسنگ سکیم کی جامع مسجد میں ادا کی گئی، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت بھی گئی۔ قل خوانی میں سینئر سول و فوجی افسران، اراکین اسمبلی ،دیگرا حباب و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے زاہد سلیم گوندل کوفون کیا اور ہونہار بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ احمد شجاعان گوندل چندروز قبل ہی ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ سے گریجویشن مکمل کر کے وطن واپس لوٹے تھے۔ چند روز قبل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
ڈی جی آر کیالوجی زاہد سلیم گوندل کے صاحبزادے احمد شجاعان گوندل کا ختم قل چیف جسٹس ثاقب کا اظہار تعزیت
Sep 29, 2018