سماجی تنظیم برگد کے زیراہتمام عالمی یوم امن پر تقریب

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سماجی تنظیم برگد کی طرف سے لاہور میں عالمی یوم امن پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے 300 نوجوانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برگد کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر صبیحہ شاہین نے کہا پاکستان کا ہر نوجوان امن پسند ہے۔ بس ان کو آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ امن کا عالمی دن ہر سال اقوام متحدہ کی طرف سے پوری دنیا مین منایا جاتا ہے۔ جنگ زدہ علاقوں میں اس دن جنگ بندی رہتی ہے۔ عالمی یوم امن کا موضوع امن کو ایک بنیادی حق کے طور پر تسلیم کرنیکی ترویج تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج اینڈ کلچر میں امن کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...