لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسئول ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ وادی میں ڈھونگ انتخابات کو کشمیری ایک مرتبہ پھر مسترد کر دیں گے۔وہ بھارت سے آزادی سے کم کسی قیمت کوقبول نہیں کریں گے۔ پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینا انڈیا کی بوکھلاہٹ اور اپنے اندونی معاملات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔ بھارت کا مسلسل مذاکرات سے فرار اسی بدنیتی کو ظاہر کر رہا ہے۔ اسلام و پاکستان دشمنی بھارتی انتخابات میں ڈھال کے طور پر مودی کے کسی کام نہ آسکے گی۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انتخابی ڈھونگ رچا کر ایک مرتبہ پھر وہاں کے زمینی حقائق چھپانے کی سازش کر رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوری قوت ہونے کا دعوے دار بھارت آج بھی پاکستان اور مسلم دشمنی سے باہر نہیں نکل سکا۔