ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، پرویز ملک، عمران نذیر

لاہور(خبر نگار)مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا کہ لاہور کے عوام ضمنی الیکشن میں بھی پہلے سے زیادہ مارجن کے ساتھ ن لیگ کو کامیاب کریں گے حکومت کا ایک ماہ میں ہی ڈرپ سین ہو چکا ہے، بے لگام اوربد زبان سیاسی پنڈتوں کے گھیراؤ کا وقت آگیا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کی 5 برسوں کی کارکردگی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں انہیں منہ کی کھانا پڑے گی اور عوام ن لیگ کے دور حکومت کو فراموش نہیں کر سکیں گے، موجودہ حکمران اپنے اناڑی پن کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی جگہ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے انتخابی حلقہ کی خواتین کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر میاں سلیم رمضان صدیق بھٹی،سعدیہ تیمور،رانا احسن شرافت،عامر خان سید توصیف شاہ،رانا احسن شرافت چوہدری عبدالمجید چن نمبردار اور جاوید اقبال سمیت دیگربھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...