لاہور (خصوصی نامہ نگار)حضورضیالاامت جسٹس پیر محمد کرمؒ شاہ الازہری کے 21ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج29ستمبر تا یکم اکتوبر بھیرہ شریف سرگودھا میں ہوگا۔عرس مبارک کی تقریبات تین دن مسلسل جاری رہیں گئیں ،عرس مبارک کی تقریب کی صدارت اور اختتام نشست سے خطاب سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات شاہ کریں ۔عرس پاک کی تقریبات میں اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مندشریک ہوں گے جبکہ عرس کی مختلف نشستوں سے سیاسی،سماجی ،مذہبی اور دینی جماعتوں کے قائدین،علماء ومشائخ اور نامور خطباء ،قراء اکرام اور نعت خوان نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔