خیبرپی کے میں تحصیل اور ٹائون ناظمین کا انتخاب براہ راست ہوگا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان پشاور پہنچ گئے۔ انہوں نے سی ایم ہائوس میں خیبر پی کے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کابینہ کی ایک ماہ کی کارکردگی اور 100 روزہ پلان کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خیبر پی کے کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گورنر ہائوس کو ہر اتوار کے روز عوام کیلئے کھولا جائے گا۔ فیصلے پر عملدرآمد آئندہ اتوار سے ہو گا۔ خیبر پی کے بلدیاتی نظام میں اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا۔ بلدیاتی نظام میں تحصیل ناظم براہ راست منتخب ہو گا۔ وزیراعظم نے قلعہ بالاحصار کو عوام کیلئے کھولنے کی ہدایت کرتے کہا کہ وزارت داخلہ قلعہ بالاحصار کو جلد عوام کیلئے کھولنے کے اقدامات کرے۔ اجلاس میں خیبر پی کے اور قبائلی اضلاع میں ایک ساتھ بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کیلئے ضروری قانون سازی کرے، صوبے اور قبائلی اضلاع میں انصاف کی فراہمی کیلئے عدالتی اصلاحات کی جائیں، گورنر کی سربراہی میں ٹاسک فورس اس حوالے سے کام تیز کرے۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ضلع کونسل کی جگہ تحصیل اور ٹائون کی سطح پر کونسلز ہونگی۔ اجلاس میں پولیس کا نظام قبائلی اضلاع میں نافذ کرنے پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس کو بلدیاتی نظام میں تبدیلیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ تحصیل اور ٹائون ناظمین براہ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونگے۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ ویلج اور نیبرہڈ کونسلز کے ارکان کی تعداد 5 ہو گی۔ ویلج اور نیبرہڈ کونسل کا چیئرمین تحصیل اور ٹائون کونسل کا رکن ہو گا۔ اجلاس میں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...