جھنگ: جعلی ڈگری کیس، صوبائی وزیر اسلم بھروانہ عدالت میں پیش نہ ہوئے

جھنگ (نامہ نگار) پنجاب کابینہ میں شامل صوبائی وزیر جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے 6 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔ مخالف فریقین مہر نواز بھروانہ اور نواب خرم خان سیال کے وکلاء نے بتایا کہ 2008ء کے عام انتخابات میں جعلی ڈگری کیس میں مہر اسلم بھروانہ جوکہ اس وقت پنجاب کابینہ کا حصہ ہیں اور صوبائی وزیر کوآپریٹو ہیں میں نااہل کیا گیا جس کے بعد انہوں نے 2008ء اور2013ء کے عام انتخابات میں حصہ نہ لیا۔ مہر اسلم بھروانہ کو ریٹرننگ افسر پی پی127نے 62ایف ون کے تحت نااہل کیا ۔2007ء میں ان کے خلاف جعلی ڈگری کیس میں اس وقت کے ریٹرننگ افسر کے حکم پر ان کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج ہوا جس کے لئے عدالت نے انہیں طلب کیا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عدالت میں پیش ہوسکتا ہے تو ایک وزیر کیوں نہیں۔ صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر اسلم بھروانہ عدالت میں پیش نہ ہوئے عدالت نے انہیں ذاتی حیثیت میں حاضر ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...