’’لویاتری‘‘ کا قابل اعتراض ٹائٹل‘ انتہا پسند ہندوئوں نے سلمان خا ن کے قتل کا منصوبہ تیارکرلیا

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’لویاتری‘ کی وجہ سے انتہا پسندوں کی جانب سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ چند روز قبل ہندو انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے سربراہ آلوک کمار کی جانب سے فلم ’لوراتری‘ کے ٹائٹل پر اعتراض اور سنیما گھروں میں فلم کی نمائش روکنے کی دھمکی دی گئی تھی، مسلسل دباؤ کی وجہ سے سلمان خان نے انتہا پسندوں کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے فلم ’لوراتری‘ کا نام تبدیل کرکے اسے ’لویاتری‘ کردیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے فلم ’لویاتری‘ کی وجہ سے مبینہ دھمکیاں ملنے کے باعث بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ سلمان کے وکیل نے کہا کہ سلمان خان کو قتل کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ یہ فلم 5 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ای پیپر دی نیشن