ماروا حسین ایک لاکھ روپے ڈیم فنڈ میں دینگی

Sep 29, 2018

لاہور (کلچرل رپورٹر)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے چیک کی کاپی بھی شیئر کی۔ اداکارہ نے لکھا کہ یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ سالگرہ کے روز ڈیم فنڈ میں ایک لاکھ روپے جمع کراؤں۔ یہ میرے وزیراعظم عمران خان کے لیے ہے۔ماورا نے اپیل کی کہ تمام لوگ ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔ڈیموں کی تعمیرکے حوالے سے بھی اداکارہ نے چیف جسٹس کے اقدام کو بھی سراہا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی ہدایت پر کھولے جانے والے ڈیم فنڈ میں ہر پاکستانی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ لے رہا ہے جبکہ بہت سے صارفین موبائل میسج کے ذریعے 10 روپے کی رقم بھی عطیہ کررہے ہیں۔یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔فنانس ڈویژن نے ایک قدم مزید اور بڑھاتے ہوئے دیامربھاشا ڈیم فنڈز قائم کرنے کیلئے مختلف اداروں کو خط ارسال کیا تھا جس میں آڈیٹر جنرل، کنٹرولرجنرل اکاونٹس، اکاونٹنٹ جنرل پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام سے لوگوں کی رقوم سٹیٹ بینک اورنیشنل بینک کی برانچزمیں جمع کرانے کا انتظامات کے حوالے سے اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا۔ سکیورٹی ایکسچینج آف پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے 14 جولائی کو اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکلر جاری کیا تھا جس میں تمام رجسٹرڈ کمپنیوں کو کمرشل سماجی ذمہ داری کے تحت ڈیموں کی تعمیر میں عطیات دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔دیامربھاشا اورمہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے قائم فنڈ میں اب اسٹیٹ بینک و دیگر و نجی بینکوں سمیت دیگر سرکاری و پرائیوٹ اداروں کے ملازمین اور عوام نے کروڑوں روپے عطیہ کیے جس کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں