سٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان ایک ہفتے کے دوران سرمائے میں 12 ارب روپے کا اضافہ

Sep 29, 2019

کراچی ( کامرس رپورٹر )سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مارکیٹ میں نیا ٹریگر نہ ہونے کے سبب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زبردست کاروباری اتار چڑھائو کے بعد ملا جلا رجحان رہا ،مارکیٹ کے سرمائے میں12ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم64کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز مایوس کن ہوا ۔اور مارکیٹ 3دن مندی کی لپیٹ میں رہی جس کی وجہ سے انڈیکس755.24پوائنٹس لوز کر گیا تاہم2روزہ تیزی کے رجحان میں انڈیکس نے714.95پوائنٹس ریکور کئے اس طرح ایک ہفتے کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس میں 40.29پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس32111.10پوائنٹس سے کم ہو کر32070.81 ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس104.93پوائنٹس کی کمی سے 15103.00پوائنٹس سے کم ہو کر 14998.07پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس23383.91پوائنٹس سے بڑھ کر23430.12پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری اتار چڑھائو کے باوجود مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ہفتے کے دوران12ارب33 کروڑ 67لاکھ 77ہزار200روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم63 کھرب97 ارب6 کروڑ70لاکھ43ہزار963روپے سے بڑھ کر 64کھرب9 ارب40 کروڑ37 لاکھ55 ہزار167روپے ہو گیا ۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس32147.65پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھاتاہم مندی کے سبب انڈیکس 31275.93پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیاد4ارب روپے مالیت کے 13کروڑ 51لاکھ16ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم3ارب روپے مالیت کے 8کروڑ 66لاکھ 17ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1751کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے803کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،838میں کمی اور110کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں