اسلام آباد: دو دن سے لاپتہ 2 نوجوانوں کی نعشیں کنوئیں سے مل گئیں

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کے نواحی علاقے سے لاپتہ دو رنگ ساز نوجوانوں کی لاشیں مل گئیں۔ 22 سالہ وقاص اور 24 سالہ اعظم تین دن سے لاپتہ تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کی لاشیں سواں گارڈن کے قریب کنویں سے ملیں۔ دونوں تھانہ لوہی بھیر کی حدود سے لاپتہ ہوئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی۔ لاشوں پر زخموں کے نشان نہیں ملے۔ نوجوانوں کی ہلاکت کی اطلاع اہلخانہ کو دیدی ہے۔ اجازت پر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...