وزیر اعظم کی تقریر میں مسئلہ اولین کشمیر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے: نیئر بخاری

Sep 29, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین سینٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے جنرل اسمبلی میں عمران خان کی تقریر پر ردعمل کے بیان میں کہا ہے کہ تقریر میں مسئلہ اولین کشمیر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے پہلا مسئلہ اقوام متحدہ کی اپنی پاس کردہ قراردادوں میں کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق خودارادیت پر من و عن عملدرآمد کا مطالبہ منوانا ہے انہوں نے کہا کہ دورہ امریکہ میں محصور و محبوس کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے انسانیت سوز مظالم کے خلاف قرارداد کی حمایت حاصل نہ کی جا سکی جو حکومت کی بڑی ناکامی ہے نیر بخاری نے کہا کہ اچھے نتائج کے بغیر تقریر بے معنی ہے دورہ امریکہ میں موثر سفات کاری کا بہت بڑا فقدان رہا نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان کی تقریر میں وہ تمام باتیں دوبارہ کی گئیں جو جنرل اسمبلی سے پہلے انٹرویوز میں کہی جا چکی تھیں نیر بخاری نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی پوری تقریر میں نئی بات صرف موسمیاتی تبدیلی کازکر تھا انہوں نے کہا کہ 1974 میں شہید زولفقار علی بھٹو نے بغیر ایٹمی قوت کے اپنی فہم و فراست سیمسلمان ممالک کو پاکستان کے پرچم تلے یکجا کردیا تھا نیئر بخاری نے کہا کہ زولفقار علی بھٹو کے ایٹمی پاکستان سیاقوام عالم اور ہندوستان بخوبی آگاہ ہیں۔

مزیدخبریں