شجاع آباد (صباح نیوز) شجاع آباد میں بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں گنویں کوٹھی کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔