گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ٹیچر کی مبینہ مار سے دلبرداشتہ نہر میں چھلانگ لگانے والے ساتویں کلاس کے طالبعلم کی نعش پانچ روز بعد برآمد ہوگئی۔ پپلی والا کے قریب نجی سکول میں زیرتعلیم ساتویں جماعت کے طالبعلم عمیرحسن کو ٹیچر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر طالبعلم نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔ پانچ روز بعد غوطہ خوروں نے نعش بر آمد کر لی۔
گوجرانوالہ: ٹیچر کے تشدد پر نہر میں چھلانگ لگانیوالیطالبعلم کی نعش 5روز بعد برآمد
Sep 29, 2019