لاہو(سپورٹس ڈیسک) قطر میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب میں موسیقی کا تڑکا لگا، میسکاٹ اور کھلاڑیوں کے روایتی رقص نے خوب رنگ جمایا، آتش بازی کے شاندار مظاہرے نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیئے، کینیائی خاتون رنر نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ شروع ہو گئی، افتتاحی تقریب نے ایونٹ کی رنگینیوں کو بڑھا دیا۔