رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماء رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ مغرب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین پر بھی عمران خان نے کھل کر بات کی ہے، وزیراعظم کشمیر کے معاملہ پر جو کچھ کہہ سکتے تھے انہوں نے کہا ہے، ذوالفقار علی بھٹوشہید کے بعد عمران خان دوسرے لیڈر ہیں جس نے اقوام متحدہ میں انڈین قیادت کو براہ راست اٹیک کیا ہے، وزیراعظم نے نہ صرف مودی کو اٹیک کیا بلکہ آر ایس ایس کا اصل چہرہ بھی بے نقاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں مودی کا لہجہ معذرت خواہانہ تھا، مودی نے تقریر میں دہشت گردی کا سرسری ذکر کیا جس پر انڈین میڈیامیں بھی تبصرے ہوئے۔نریندرمودی نے جان بوجھ کر زمینی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے کشمیر کا ذکر نہیں کیا جس کا انہیں نقصان ہوا، عمران خان نے کھل کر جارحانہ اور براہ راست انداز میں تقریر کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر اچھی بات پر حکومت کی تعریف کرے گی اور بری پر تنقید ،پیپلز پارٹی کا منشور تنقید برائے تنقید نہیں ۔