13ویں سارک انستھیزیالوجی کانگرس ماہ 10سے13اکتوبر تک لاہور میں ہوگی

لاہور(نیوز رپورٹر)پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ کے پروفیسر آف انستھیزیا اور پاکستان سوسائٹی آف انستھزیالوجسٹس کے آرگنائزنگ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے بتایا سارک ممالک کی 13ویں سارک انستھیزیالوجی کانگرس کا انعقاد آئندہ ماہ10سے13 اکتوبر تک مقامی ہوٹل میں ہوگا۔جس میں سارک ممالک باری باری میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے ہیں اور اس مرتبہ پاکستان سوسائٹی آف انستھزیالوجسٹس لاہور اس کانگرس کو منعقد کرائے گی۔پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم کے مطابق اس کانگرس میں مختلف ممالک سے طبی ماہرین کے وفود شرکت کریں گے اور یہ میڈیکل کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا بہترین موقع ہوگا جبکہ اس کانگرس میں سا ئینٹفک سیشن کے علاوہ انتہائی نگہداشت،درد کی صورتحال سے نمٹنا، آپریشن کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال،پریکٹیکل سکلز اور انستھزیالوجی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت پر سیشن منعقد ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ انستھزیالوجی کا شعبہ ہر ہسپتال کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور آپریشن والے کسی بھی مریض کا 80فیصد انحصار انستھزیالوجسٹ پر ہوتاہے۔پروفیسر جودت سلیم کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کو درخواست کی جا رہی ہے کہ وہ ہر ضلع اور تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سے انستھزیالوجسٹس کو اس کانگرس میں شرکت کیلئے بھجوائیں تاکہ وہ اس موقع کے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...