ڈاکٹر شیریں مزاری نے وائس چانسلر پنجاب یو نیورسٹی کو خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے وائس چانسلر پنجاب یو نیورسٹی پروفیسر نیازا حمد اختر کو ادارہ علوم ابلاغیات میں ہیومین رائٹس چیئر قائم کرنے پر خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا۔ان کو یہ ایوارڈ پنجاب ہیومین رائٹس اور اقلیتی امورکے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میںویب پورٹل برائے بین الاقوامی معاہدہ جات کی افتتاحی تقریب کے دوران دیا گیا۔تقریب میں صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اور اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن، انچارج پنجاب یونیورسٹی ہیومین رائٹس چیئر ڈاکٹر بشریٰ رحمان و دیگر شریک تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شیریں مزاری اور اعجاز عالم نے پنجاب یونیورسٹی میں ہیومین رائٹس چیئر کے قیام پر وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کے اس اقدام سے معاشرے میں انسانی حقوق کے بار ے میں آگاہی فراہم کی جا سکے گی۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ایک دوسرے کے حقوق کا تحفظ کرنے کا احساس دلوانے کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف وزریوں میں کمی کیلئے پنجاب یونیورسٹی میں قائم کی گئی ہیومین رائٹس چیئر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن