رواں مالی سال کے دوران درآمدات میں 21.41 فیصد کمی

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2019-20 کے دوران قومی درآمدات میں 21.41 فیصد کمی ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2019ء کے دوران درآمدات میں 9.86 فیصد کی کمی سے درآمدات کا مجموعی حجم 54.799 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ مالی سال 2018 کے دوران 60.795 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔ جاری مالی سال میں جولائی و اگست 2019ء کے دوران مجموعی قومی درآمدات کا حجم 7.677 ارب ڈالر تک کم ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 9.769 ارب ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...