سکھر(صباح نیوز)روہڑی سٹیشن پر تیز گام ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیزگام ایکسپریس کی دو بوگیاں روہری سٹیشن پلیٹ فارم پر داخل ہوتے وقت پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں روہڑی اسٹیشن پر قراقرم ٹرین حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ عملے کی غفلت کے باعث بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچ گیا۔ڈی سی او ریلوے سکھر عابد قمر نے بتایا کہ تیز گام ایکسپریس کی پٹڑی سے اترنے والی بوگی چڑ ھائی گئی جس سے قرارقرم ایکسپریس ٹکرائی۔ لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم کو منزل کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سب مسافر خیریت سے ہیں اور مسافر گاڑی کو بھی نقصان نہیں پہنچا ہے۔