نواب ٹاؤن: چھاپہ کے دوران خانہ بدوش ہلاک، پولیس تشدد سے مرا: ورثاء

لاہور (نمائندہ خصوصی) نواب ٹائون کے علاقہ میں پولیس کے چھاپہ کے دوران خانہ بدوش نوجوان سڑک پر گر کر ہلاک ہو گیا ،ورثا نے الزام لگایا ہے کہ ان کا بیٹا پولیس تشدد کے باعث ہلاک ہوا ہے،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے نہ صرف رائفل کے بٹ مارے بلکہ پتھر بھی مارے جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔ ورثاء نے مبینہ پولیس گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سڑک بلاک کرکے ٹریفک بند کردی ۔ رات گئے تک معاملات حل نہ ہوسکے۔ دوسری جانب ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن کا اے ایس آئی یونس 03 اہلکاروں کے ہمراہ امپوریم مال کے عقب میں قائم جھگیوں میں قمار بازی کی اطلاع پر ریڈ کیلئے گیا،قماربازوں کے خلاف ریڈ کے دوران جھگی نشینوں نے مزاحمت اور پتھراؤ شروع کر دیا۔ مزاحمت اور بھگدڑ کے دوران پاؤں پھسلنے سے 30 سالہ اشفاق کا سر پتھر پر لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اشفاق کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ورثا کی جانب سے مین روڈ بند کردی گئی اور پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کرتے ہوئے رات گئے سڑک پر دھرنا دے دیا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے افسروں کی جانب سے اے ایس آئی یونس کو حراست میں لینے کا حکم دیا گیا مگر اے ایس آئی یونس کے بارے میں کسی بھی طرح کی اطلاعات نہیں ہیں جبکہ ایس پی صدر کی جانب سے ورثا کو انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...