نیو یارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جہاں دنیا بھر کی حکومتوں کے سربراہان اور عہدیداران دنیا کی توجہ مختلف مسائل کی طرف دلارہے تھے وہیں وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور کے نائب بوکیلی جب خطاب کے لیے جنرل اسمبلی کے ڈائس پر پہنچے تو انہوں نے خطاب شروع کرنے سے قبل اپنا سیلفی کا شوق پورا کیا۔ صدر نائب بوکیلی نے ڈائس پر آ کر حاضرین سے کہا کہ اگر آپ مجھے صرف ایک سیکنڈ برادشت کریں اور اس کے بعد انہوں نے اپنی جیب سے فون نکالا اور سیلفی لی۔ صدر بوکیلی نے اس تصویر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیا جہاں ان کے ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں۔