حافظ نعمان رہا‘ احتساب کے نام پر انتقام اپنی موت آپ مر رہا ہے: شہباز شریف

Sep 29, 2019

لاہور (سٹاف رپورٹر) لیگی رہنما حافظ نعمان کو جیل سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی۔ میاں نعمان کو نیب نے لاہور پارکنگ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے کیس پر گرفتار کیا تھا۔ حافظ نعمان 10 ماہ بعد رہا ہوئے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے نعمان کے گھر جا کر حافظ نعمان کو جیل سے رہائی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے عزم و ہمت پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سیاسی مخالفین کے خلاف احتساب کے نام پر انتقام اپنی موت آپ مر رہا ہے۔ نواز شریف سمیت سیاسی اسیروں کے خلاف بدترین انتقامی کارروائیوں کے باوجود کچھ ثابت نہ ہونا ہماری اخلاقی قانونی اور سیاسی فتح ہے۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب نوازشریف سمیت تمام بے گناہ سیاسی اسیر رہا ہوں گے۔

مزیدخبریں