اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)این ڈی ایم اے نے زلزلے کے بعد ہونے والی اموات اور نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق زلزلے کے بعد ہونے والی اموات کی تعداد 40ہو گئی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد732 ہے، زلزلے سے 454 گھروں کو نقصان پہنچا ۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 135 گھروں کو شدید نقصان جبکہ 319 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے باعث چار پلوں کو نقصان پہنچا،زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سات سو انیس ٹینٹس اور دوہزارایک سو کمبل تقسیم کیے گئے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 2000 راشن کے پیکٹ تقسیم کیے۔ ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایاکہ چار ڈاکٹرز اور پانچ پیرا میڈیکل سٹاف کو پولی کلینک میں سٹینڈ بائے رکھا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پولی کلینک پمز اور سی ڈی اے ہسپتال میں سو بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے کی ہدایت پر آٹھ ریسکیو ٹیم زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بیس ایمبولینسز چھ ریسکیو وہیکل اور ایک سو بیس ریسکیورز فراہم کیے۔