عمرقید کی مدت کتنی ہوگی؟ تعین کیلئے سپریم کورٹ نے لارجربینچ تشکیل دیدیا

Sep 29, 2019

اسلام آباد (اعظم گِل) عمرقید کی مدت کتنی ہوگی؟اس قانونی نقطہ کاتعین کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے لارجربینچ تشکیل دے دیاہے ، چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں 7رکنی لارجربینچ 2 اکتوبر کو سماعت کرے گا، لارجر بنچ فیصلہ کرے گا کہ عمر قید کی سزا25 سال ہوگی یا تاحیات؟  جسٹس منظوراحمد ملک،جسٹس طارق مسعود اورجسٹس فیصل عرب ,جسٹس مظہرعالم میاں خیل،جسٹس سجاد علی شاہ اورجسٹس قاضی امین احمد7 رکنی لارجر بنچ میں شامل ہیں۔اٹارنی جنرل،صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اورپراسیکیوٹرجنرل کو نوٹسزجاری کر دیئے گئے ہیں ۔چیف جسٹس نے عمر قید کے تعین سے متعلق نوٹس ہارون الرشید بنام ریاست مقدمہ کی سماعت کے دوران لیا تھا چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا تھا کہ کیا یہ غلط فہمی نہیں کہ عمر قید کی سزا کی مدت 25 سال ہے جیل کی سزا میں دن رات شمار کیے جاتے ہیں بہت سی غلط فہمیاں درست کرنے کا وقت آگیا عمر قید سزا کا تعین عوامی اہمیت کا معاملہ ہے۔ چیف جسٹس ایک کیس کی سماعت کے دوران واضع کرچکے ہیں کہ عمر قید کا مطلب 25 برس قید نہیں بلکہ تاحیات قید ہے، مناسب وقت پر عمر قید کے قانون کی درست تشریح کریں گے اور ایک مرتبہ ایسا ہوگیا تو پھر مجرم عمر قید کے بجائے سزائے موت مانگیں گے۔تو پھر ’ہم دیکھیں گے کہ کون قتل کرتا ہے۔

مزیدخبریں