راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں انسٹھویں سالانہ اجلاس عام کے موقع پر ایک متفقہ قرارداد منطور کی گئی۔ جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی کاروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس کی صدارت ملک شاہد سلیم نے کی اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیو کو پچپن دن ہو چکے ہیں۔ ایک انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے عالمی برادری فوری نوٹس لے۔بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تاجر جانی اور مالی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ صدر چیمبر نے کہا کہ قرارداد کا مقصد کشمیری عوام کو پیغام دینا ہے کہ تاجر برادری ان کے ساتھ کھڑی ہے۔