وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم کے خطاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کشمیریوں اور فلسطینیوں سمیت مظلوم قوموں کا مقدمہ جراتمندی سے پیش کیا ہے۔انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا نے بھی وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی تعریف کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آواز دنیا بھر میں گونج رہی ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطینی عوام کی حالت زار کو اجاگر کیا جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم پر انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے ہماری شہ رگ کو چھونے کی کوشش کی ہے اور ان کو اپنی مہم جوئی کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
عمران خان نے کشمیریوں،فلسطینیوں سمیت مظلوم قوموں کا مقدمہ جرأتمندی سے پیش کیا :شیخ رشید
Sep 29, 2019 | 21:34