آزاد صحافت جمہوریت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،جسٹس قاضی فائز عیسی

Sep 29, 2020

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ آزاد صحافت جمہوریت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، آزادی صحافت کے بغیر قوم بھٹک سکتی ہے اور ملک کھو سکتے ہیں، قرآن پاک میں بھی معلومات تک رسائی اور آزادی اظہار رائے کا ذکر موجود ہے. پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی منتخب عہدے داروں کی تقریب حلف برداری سپریم کورٹ میں منعقد کی گئی جس میں سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا بطور وکیل 1991 میں ایک مضمون میں سرکاری ٹی وی کے خبرنامے بارے ایک مضمون لکھا تھا، خبرنامے میں وزیر داخلہ کے اپوزیشن لیڈر پر الزامات ٹی وی پر دکھائے گئے لیکن اپوزیشن لیڈر کا جواب نہیں دکھایا گیا، افسوس ہے کہ پاکستان میں آج بھی ایسا ہو رہا ہے، یکطرفہ خبریں اور سلیکٹڈ پیغام چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان میں ابھی بھی صحافت آزاد نہیں۔ آئین کا آرٹیکل 19 ہر شخص کو آزادی اظہار رائے دیتا ہے آئین تمام بنیادی حقوق فراہم کرنے کی گارنٹی دیتا ہے صحافی گورننس میں خرابیوں کی نشاندہی کرکے احتساب کا مطالبہ کرسکتے ہیں ۔

مزیدخبریں