شہباز شریف کی گرفتاری گلگت بلتستان بلدیاتی الیکشن سے پہلے رگنگ ہے: عمران گورایہ 

Sep 29, 2020

لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کی گرفتاری  نیب نیازی گٹھ جوڑ کی واضح مثال، جیلیں اور گرفتاریاں لیگی رہنماں کیلئے نئی بات نہیں۔ شہباز شریف کی گرفتاری گلگت بلتستان اور بلدیاتی انتخابات سے قبل پری پول رگنگ ہے۔ حکمران ن لیگی قائدین کی عوام میں مقبولیت سے خوف زدہ ہیں۔ گرفتاریوں سے ڈرنے والے ہیں اور نہ ہی گھبرانے والے ہیں۔ حکمران اپنی کارکردگی کو چھپانے کیلئے ن لیگی قیادت اور رہنمائوں کی گرفتاری کا سہارا لے رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

مزیدخبریں