میلسی(نمائندہ نوائے وقت)انڈپیڈنٹ لائرز فورم میلسی کے صدر مہراجمل حسین نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندی مودی اور ان کی انتہا پسند حکمران جماعت نے خطے کا امن دائو پر لگا کر جنگی جنون مسلط کر دیا ہے پاکستان کے بعد اب چین کے ساتھ محاذ آرائی اور جنگ کے خطرات نے پورے خطے کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بھارت کے جنگی جنون کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو آزادی کا حق دلایا جائے ۔