اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)امریکی سفارتخانے نے یکم اکتوبر سے سٹوڈنٹ ویزہ سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان سفارتخانہ کے مطابق اسلام آباد سفارتخانہ اور کراچی قونصلیٹ یکم اکتوبر سے سٹوڈنٹ ویزہ سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، 8 ہزار کے لگ بھگ پاکستانی طلبہ امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں، پاکستانی سٹوڈنٹس کے لئے ویزہ امریکی مشن کی اہم ترجیح ہے، امریکی سفارت خانے نے کورونا وبا سے بچائو کے لئے اقدامات بھی کر لئے ہیں، امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
امریکی سفارتخانے کا یکم اکتوبر سے سٹوڈنٹ ویزاسروس بحال کرنے کا اعلان
Sep 29, 2020