میاں چنوں + محسن وال (نمائندہ نوائے وقت/ نامہ نگار) سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری غلام حیدر وائیں مرحوم کی27ویں برسی 29ستمبر آج اسلامیہ ڈگری کالج برائے خواتین میں احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے. جس میں چوہدری احسن اقبال مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن‘ میاں غلام حسین شاہد بانی و قائد یوتھ ونگ پنجاب‘ ملک ندیم کامران صوبائی سینئر نائب صدر پنجاب رانا محمد ارشد مرکزی صدر ایم ایس ایف پاکستان شیخ طارق رشید ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان راؤ سعادت علی خان ڈویژنل سینئر نائب صدر ملتان محمد بلال بٹ ضلعی صدر ملتان محمد خان ڈاھا (ایم این اے) پیر محمد اسلم بودلہ سابق ایم این اے‘ چوہدری عطا الرحمن‘ ایم پی اے چوہدری ضیاء الرحمن سابق وائس چیئرمین ضلع خانیوال رانا بابر حسین عابد‘ عامر حیات ہراج خصوصی شرکت کریں گے۔