اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سزا دلوانے والے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک مستعفی ہوگئے۔ نجی چینل سے بات کرتے ہوئے واثق ملک ایڈووکیٹ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو استعفیٰ بھجوا چکا ہوں۔ واثق ایڈووکیٹ نواز شریف کو العزیزیہ ملز ریفرنس میں سزا دلوانے والی ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے نواز شریف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل بھی دائر کی تھی۔ اس کے علاوہ واثق ملک جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق نیب ریفرنسز میں بھی نیب کی ٹیم کا حصہ رہے۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کا کہنا ہے کہ واثق ملک کسی اختلاف پر نہیں بلکہ کنٹریکٹ پورا ہونے سے ایک ماہ پہلے پریکٹس کے لیے مستعفی ہوئے ہیں۔
العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو سزا دلوانے والے نیب پراسیکیوٹر واثق ملک مستعفی
Sep 29, 2020