افسران وملازمین شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آئیں: ڈی پی اوخانیوال

خانیوال (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم نے ڈی پی او آفس کمیٹی روم میں شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی گئی ضلع خانیوال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سنیں اور سائلیں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعلی وسیم نے کہاکہ عوام کی بلا تفریق خدمت فرض ہے پولیس افسران وملازمین شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش آئیں تاکہ معاشرہ میں پولیس امیج اوروقاربلندہوانہوںنے کہاکہ سائلین کی درخواستوں پر میرٹ پر کاروائی نہ کرنے والے پولیس افسران کیخلاف کاروائی ہوگی پولیس افسران کمیونٹی پولیسنگ پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔

ای پیپر دی نیشن